صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے 8 ربیع الاول کے موقع پر "چپ تعزیے" کے جلوسوں کے راستوں اور منعقد کی جانے والی مجالس کے سلسلے
کراچی،         صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے 8 ربیع الاول کے موقع پر "چپ تعزیے" کے جلوسوں کے راستوں اور منعقد کی جانے والی مجالس کے سلسلے میں تمام امام بارگاہوں جبکہ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر تمام مساجد میں منعقد کی جانے والی نعتیہ محافل، مذہبی اجتماعات کے ساتھ ساتھ برآمد ہونے والے جلوسوں، ان کے روٹس اور مرکزی اجتماع گاہوں پر علماءکرام، ذاکرین و شرکاءوغیرہ کی غیر معمولی سیکورٹی کے لئے پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اور انٹیلی جینس ایجنسیوں کو ہدایات دی ہیں کہ باہمی روابط و مشاورت سے جامع منصوبہ ترتیب دیں اور اس سلسلے میں فوری بنیادوں پر مشترکہ اجلاس کو یقینی بنایا جائے تاکہ مذکورہ سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے کر نافذ العمل بنایا جا سکے۔

انہوں نے آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین بابر خٹک کو ہدایات دیں کہ تمام ٹاﺅنز اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر جامع کنٹی جینسی پلان ترتیب دیئے جائیں جس کے تحت تھانہ جات کے جملہ تمام ضروری سیکورٹی فرائض کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں متعلقہ علاقوں میں مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور ممکنہ حساس مقامات میں پولیس ڈپلائمنٹ و سیکورٹی، روزانہ کی بنیاد پر رینڈم اسنیپ چیکنگ اور اس کی تفصیلات کی رپورٹ اور تمام پبلک مقامات پر شہریوں کی حفاظت کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ مرتب کئے جانے والے سیکورٹی پلان میں تمام تھانہ جات کو انٹیلی جینس اطلاعات کے حصول بروقت ایکشن تعمیلی رپورٹ، متعلقہ علاقوں میں موثر سراغ رسانی، کڑی نگرانی کا نظام، سادہ لباس میں اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کا بھی پابند بنایا جائے اور اسی لحاظ سے تمام ٹاﺅنز، ڈسٹرکٹ روزانہ کی بنیاد پر تعینات کئے گئے افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی وائز فہرستیں ترتیب دے کر آئی جی آپریشنز روم سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ہدایات دیں کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھ تمام اسٹیشن ہاﺅس افسران (ایس ایچ اوز) متعلقہ علاقوں میں برآمد ہونے والے جلوسوں یا گاڑیوں پر مشتمل قافلوں کو بحفاظت علاقہ کراس کرانے کے پابند ہوں گے اور دوسرے علاقے کے ایس ایچ اوز کو سیکورٹی ذمہ داریاں سونپ کر متعلقہ زونل وائرلیس بیس پر اور سی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم پر اپنے نام اور عہدے کے ساتھ بذات خود انٹریاں کرائیں گے اور یہی عمل ہر اسٹیشن ہاﺅس افسر مجموعی مذہبی تقاریب، اجتماعات، مجالس اور جلوسوں وغیرہ کے آغاز تا اختتام جاری رکھیں گے تاوقتیکہ تمام شرکاءبحفاظت اپنے اپنے گھروں کو نہ پہنچ جائیں۔

علاوہ ازیں سیکورٹی فرائض پر مامور افسران و اہلکار کسی صورت اپنے پوائنٹس خالی نہیں چھوڑیں گے جبکہ متعلقہ ایس اوز وقتاً فوقتاً ڈپلائمنٹ بھی چیک کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ سیکورٹی منصوبے میں قانون پسند پرامن شہریوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر غیر معمولی سیکورٹی کے عنصر کو نمایاں رکھا جائے۔ صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے فرائض قواعد و ضوابط اور تفویض کردہ اختیارات کے تحت ہی انجام دے، بصورت دیگر کسی بھی قسم کی شکایت ملنے پر محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



0 comments

Related Posts with Thumbnails

Best Sites:

Image and video hosting by TinyPic Share/Bookmark
Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic


free counters

Links Exchange

Downloading Blog
Premium Accounts and software Click Here!

Entertaniment portal
Best portal for Video Click Here!

Information Forum
technology information Forum Click Here!

Blogger Tamplates
Blogger Templates Click Here!

Rapid Auto Downloader

Its For Free User,u can download From Rapidshare using this program, i am personally using this.
Download Here.Some Download can Also Be RESUME by this.If anybody Have other and good one,
so plz write in shoutbox with the downloading link