کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سرجانی ٹاﺅن میں واقع رہائشی پروجیکٹ " برھانی بنگلوز" کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری سے
کراچی،         کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سرجانی ٹاﺅن میں واقع رہائشی پروجیکٹ " برھانی بنگلوز" کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا ہے جبکہ چیف کنٹرولر منظور قادر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور سربمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے بی سی اے نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے ضمن میں پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ بنام " برھانی بنگلوز" واقع سرجانی سیکٹر 5/E اور سیکٹر 15 نزد روپالی شہر سرجانی ٹاﺅن گڈاپ ٹاﺅن کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ متعلقہ بلڈرز اور تشہیر وفروخت کنندہ راوی ایسوسی ایٹس کو بذریعہ نوٹس جواب طلبی سمیت غیر قانونی تشہیر وفروخت یا مہم اور کو فوری ختم کرنے کی ہدایات دی ہے اس سلسلے میں کے بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ غیر قانونی ہے اور اس کی این او سی برائے تشہیر وفروخت حاصل نہیں کی گئی لہٰذا عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

علاوہ ازیں چیف کنٹرولر آف بلڈنگز منظور قادر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیموں مختلف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں صدر ٹاﺅن کے علاقے میں پلاٹ نمبر FL-3 بلاک 2 اسکیم 5 کلفٹن پر غیر قانونی دکانوں اور پلاٹ نمبر GK-7,73 غلام حسین کوارٹرز صدر پر دیواروں کو منہدم کردیا، لانڈھی ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر 200 اور 201 سیکٹر K-1-27 ایریا لانڈھی پر دوسری منزل کی چھت ، پلاٹ نمبر 18/1 اور 18/1-A، سیکٹر 37-A لانڈھی پر گراےونڈ فلور کی سامنے وعقب کی دیواروں، کالمز کو منہدم اور پلاٹ نمبر 19 سیکٹر 35-C کورنگی پر غیرقانونی دکانوں کو سربمبر کردیا جبکہ جمشید ٹاﺅن کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 1/6-Q بلاک 6 کی لازمی کھلی جگہ پر آر سی سی چھت کی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔

دریں اثناءڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹاﺅن کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائشی پلاٹ نمبر 175 بلاک 11 اور رہائشی پلاٹ نمبر R-998 بلاک 14 پر غیر قانونی دکانوں کی تعمیرات کو منہدم کردیا جبکہ گلشن اقبال ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر C-1 اور C-2 داﺅد کو آپریٹو سوسائٹی پر غیر قانونی نجی اسکولوں کو سربمہر اور پلاٹ نمبر 92 بلاک 3 سی پی اینڈ برار سوسائٹی پر غیر قانونی دکانوں کو منہدم کردیا۔ گلشن اقبال میں ہی پلاٹ نمبر Z-C/2 بلاک 3، (ST-14) لیمو گوٹھ اور پلاٹ نمبر A-219 بلاک 4 اسکیم 36 پر لازمی کھلی جگہ پر چھت کی تعمیرات، پلاٹ نمبر B-65 بلاک 3 اسکیم 36 دوسری منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 561 بلاک 5 اسکیم 24 پر نقص امن کے پیش نظر انہدامی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

مزید براں ڈیمالیشن ٹیم نے مزید کارروائی کرتے ہوئے نارتھ کراچی ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر A-350 سیکٹر 11/B پر لازمی کھلی جگہ پر چھت کی تعمیرات اور لیاقت آباد ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر 14/17 بلاک 4-F ناظم آباد کی غیر قانونی تیسری منزل کے آر سی سی کالمز کو منہدم اور مزید تعمیرات کی غرض سے نصب کردہ شیٹرنگ کو گرادیا گیا مذکورہ بالا تمام انہدامی کارروائی علاقے کے ڈپٹی کنٹرولرز، اسسٹنٹ کنٹرولرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔



0 comments

Related Posts with Thumbnails

Best Sites:

Image and video hosting by TinyPic Share/Bookmark
Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic


free counters

Links Exchange

Downloading Blog
Premium Accounts and software Click Here!

Entertaniment portal
Best portal for Video Click Here!

Information Forum
technology information Forum Click Here!

Blogger Tamplates
Blogger Templates Click Here!

Rapid Auto Downloader

Its For Free User,u can download From Rapidshare using this program, i am personally using this.
Download Here.Some Download can Also Be RESUME by this.If anybody Have other and good one,
so plz write in shoutbox with the downloading link