سندھ میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے تمام ناظمین کی جگہ سرکاری ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے اور 4 ماہ کے اندر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری

کراچی،   سندھ اسمبلی نے بلدیاتی نظام میں ترامیم سے متعلق ترمیمی بل 2010ءمتفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، سندھ میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے تمام ناظمین کی جگہ سرکاری ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے علاوہ 4 ماہ کے اندر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، بل کی منظوری کے بعد گورنر سندھ کے دستخط کے بعد سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن سے تمام بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے شہری ناظم، ضلعی ناطمین، تحصیل اور ٹاﺅن ناظمین، یوسیز ناظمین کو ہٹاکر سرکاری افسران کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا جائے گا، سندھ حکومت کو بل کی منظوری کے بعد ناظمین کی جگہ سرکاری افسران کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے اختیارات مل گئے۔

پیر کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں تلاوت کلام پاک، نعت خوانی، فاتحہ خوانی اور وقفہ سوالات کے بعد صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے بلدیاتی نظام 2001ءمیں ترامیم کرنے کے سندھ بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2010ءایوان میں منظوری کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کی 4 سالہ مدت پوری ہو چکی ہے اس لئے نظام میں ترامیم کرکے ناظمین کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کو مقرر کیا جائے تاکہ 4 ماہ کے اندر شفاف طریقے سے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وفاق چاروں صوبوں کو کنٹرول کرتا تھا اور صدر نے بلدیاتی اختیار صوبوں کو منتقل کر کے جرا¿ت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ چاہ رہے تھے کہ یہ بل پیش نہ ہو اور ڈکٹیٹر شپ کا نظام چلتا رہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے بعد ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرکے 120 دن میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائیں گے اور انتخابات کی تیاری کے لئے پورے صوبے کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ایک اور خوشخبری سنے گی جس کے بعد ایوان نے سندھ بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2010ءکو بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل کے تحت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی شق نمبر 153 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت اب بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر 4 ماہ میں کرائے جائیں گے اور آزاد امیدوار بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی شق نمبر 179 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت شہری، ضلعی حکومتوں، تحصیل اور ٹا ن میونسپل ایڈمنسٹریشن، یونین ایڈمنسٹریشن، ضلعی کونسلز، تحصیل اور ٹا ن کونسلز اور یونین کونسلز اس تاریخ سے تحلیل ہو جائیں گی جس تاریخ سے سندھ حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد شہری، ضلعی، تحصیل، ٹا نز ناظمین، یوسیز ناظمین، نائب ناظمین، کونسلرز اپنے دفاتر اور اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ناظمین کو ہٹائے جاتے ہی سرکاری افسران کو ایڈمنسٹریٹرز مقرر کیا جائے گا جو اس وقت تک اپنے اختیارات استعمال کر سکیں گے اور کام چلاتے رہیں گے جب تک نئے ناظمین منتخب ہو کر آئیں۔ بل کے تحت ایڈمنسٹریٹرز وقتاً فوقتاً سندھ حکومت سے ملنے والی ہدایات، کاموں اور اختیارات کے تحت اپنے فرائض انجام دیں گے۔ بل کے تحت بلدیاتی اداروں کے تحلیل ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر سندھ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو بلدیاتی اداروں کے انتخابات کرانے کی سفارش کرے گی جو کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کی تاریخ کے بعد 4 ماہ میں کرائے جائیں گے۔ بل کے تحت بلدیاتی انتخابات 4 ماہ میں جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے اور ایڈمنسٹریٹرز سرکاری افسران ہوں گے۔ بل کے تحت 4 ماہ کے عرصے میں بلدیاتی نظام میں مزید قانون سازی نہیں کی گئی تو اس ترمیمی بل کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ قانونی ترمیمی بل 2010ءکا لوکل گورنمنٹ ترمیمی قانون کہلائے گا اور یہ قانون سندھ بھر میں فوری نافذ العمل ہو گا۔

بل پر بحث کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ ناظمین کی نگرانی میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے اور ہم شفاف انتخابات کرانا چاہتے ہیں اس لئے ناظمین کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلدیاتی نظام ایک ڈکٹیٹر لایا انہوں نے سندھ اسمبلی کو اس قابل نہیں سمجھا کہ اس بل پر اسمبلی میں بحث ہو اور ترامیم ہو مگر موجودہ حکومت میں اسمبلی کی وہ رٹ بحال ہوئی ہے اس وجہ سے متفقہ طور پر بلدیاتی نظام میں ترامیم کا بل اسمبلی میں لایا گیا ہے جس پر اسمبلی مبارکباد کی مستحق ہے۔

صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف انتخابات کرائے گی اس لئے ناظمین کو ہٹا کر ایڈمنسٹریٹرز مقرر کئے جا رہے ہیں کیونکہ ناظمین کے ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہوں گے اور جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے جس میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر بہتر ترامیم کی جائیں گی جو سندھ کے عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ بل پر بحث کے بعد مذکورہ بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ مسلم لیگ (ق) کے شہریار مہر نے کہا کہ سندھ کے وسیع تر مفاد میں اس بل کی حمایت کرتے ہیں مگر سندھ حکومت نے مسلم لیگ (ق) سے بل کے متعلق کوئی مشورہ نہیں کیا اور سندھ حکومت کی مفاہمتی پالیسی برائے نام ہے اور مخصوص لوگوںکے ساتھ مفاہمت کی جا رہی ہے اس لئے سندھ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے اور مفاہمتی عمل کو سب کے ساتھ عملی طور پر چلایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بل پر مشورہ نہ کئے جانے کے بعد بھی سندھ کے مفادات کے مطابق بل کی حمایت کرتے ہیں۔

این پی پی کے رکن مسرور جتوئی نے کہا کہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں اور آج اس ایوان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت کامیاب ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ 2001ءکے بلدیاتی نظام کو بھی بلدیاتی انتخابات میں مدنظر رکھا جائے اور ترامیم میں 2001ءکے بلدیاتی نظام کو مدنظر رکھ کر بھی ترامیم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے یہ بل ایوان میں لایا گیا ہے جس کی حمایت کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے کہا کہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں اور اس نظام میں وہ ترامیم کی جائیں جو سندھ کے بہتر مفاد میں ہوں۔
کھوڑو کی جانب سے ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ بعد ازاں اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

0 comments

Related Posts with Thumbnails

Best Sites:

Image and video hosting by TinyPic Share/Bookmark
Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic


free counters

Links Exchange

Downloading Blog
Premium Accounts and software Click Here!

Entertaniment portal
Best portal for Video Click Here!

Information Forum
technology information Forum Click Here!

Blogger Tamplates
Blogger Templates Click Here!

Rapid Auto Downloader

Its For Free User,u can download From Rapidshare using this program, i am personally using this.
Download Here.Some Download can Also Be RESUME by this.If anybody Have other and good one,
so plz write in shoutbox with the downloading link