گورنر ہاو س کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کے طویل اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان بلدیاتی نظام کے مستقبل پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائعگورنر ہاو س کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کے طویل اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان بلدیاتی نظام کے مستقبل پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاو س کراچی میں رات گئے ایم کیو یم اور پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا۔ جس میں بلدیاتی نظام سندھ سے متعلق پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں پارٹیوں میں بلدیاتی امور پر اتفاق ہوگیا۔جس کے مطابق پیر کو بلدیاتی ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا ۔ |
0 comments
Post a Comment