کراچی اسٹاک ایکسچینج میںتیزی کا تسلسل جاری۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاﺅ کے بعد معمولی تیزی رہی اور کے ایس سی 100 انڈیکس 9800
کراچی،         کراچی اسٹاک ایکسچینج میںتیزی کا تسلسل جاری۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاﺅ کے بعد معمولی تیزی رہی اور کے ایس سی 100 انڈیکس 9800 کی نفسیاتی حد پر برقرار رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 3 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 41.40 فیصد زائد جبکہ 57.33 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، انفرادی نوعیت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز78 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس سی 100 انڈیکس 9881 پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں کریکشن، پرافٹ ٹیکنگ ،فروخت کے دباﺅ اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویے کے باعث کے ایس سی 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس سی 100 انڈیکس 3.07 پوائنٹس اضافے سے 9805.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ، 139 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 3 ارب3 کروڑ 47 لاکھ12 ہزار 875 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت 28 کھرب 17 ارب 49 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار 752 روپے سے بڑھ کر 28 کھرب 20 ارب 53 کروڑ 8 لاکھ 79 ہزار 627 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر کاروباری حجم22 کروڑ 17 لاکھ 87ہزار 266 شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں6 کروڑ 49لاکھ 46 ہزار 815 شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے حساب سے یونی لیور پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 81.51 روپے اضافے سے 2999.97 روپے سیمنز پاک انجینئرنگ کے حصص کی قیمت 48.01 روپے اضافے سے 1348.00روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی باٹا پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 23.50 روپے کمی سے 825.00 روپے جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 18.33 روپے کمی سے1200.01 روپے پر بند ہوئی۔ جمعہ کو لافریج پاکستان کی سرگرمیاں2 کروڑ 58 لاکھ 38 ہزار 515 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت9 پیسے کمی سے 4.39 روپے اوردیوان سلمان کی سرگرمیاں 1 کروڑ98 لاکھ79ہزار 858 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 65 پیسے اضافے سے2.80 روپے پر بند ہوئی۔ جمعہ کو کے ایس سی 30 انڈیکس 23.77 پوائنٹس کمی سے 10174.92پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 25.04 پوائنٹس کمی سے 14434.14 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس7.52 پوائنٹس اضافے سے 6956.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

0 comments

Related Posts with Thumbnails

Best Sites:

Image and video hosting by TinyPic Share/Bookmark
Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic Image and video hosting by TinyPic


free counters

Links Exchange

Downloading Blog
Premium Accounts and software Click Here!

Entertaniment portal
Best portal for Video Click Here!

Information Forum
technology information Forum Click Here!

Blogger Tamplates
Blogger Templates Click Here!

Rapid Auto Downloader

Its For Free User,u can download From Rapidshare using this program, i am personally using this.
Download Here.Some Download can Also Be RESUME by this.If anybody Have other and good one,
so plz write in shoutbox with the downloading link